شام پر امریکی حملے کی تیاری اقوام متحدہ کے کردار پر سوالیہ نشان ہے : محمد زبیر صفدر

لاہور(3ستمبر 2013) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے کہا ہے کہ شام پر امیریکی حملہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے کردار پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ افغانستان میں ہونے والی شرمندگی کو چھپانے کے لئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ شام کے محاذ کو کھول رہاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں طلبہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ شام کے خلاف امریکی جارحیت کا مقصد مسلم ممالک کو تقسیم کرنا ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر اسرائیل کو آزادی دینے کی کوشش کی جا رہی جب کہ دیگر مسلم ممالک کی معیشت کو کنٹرول کرکے ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ناظم اعلیٰ کا مزید کہنا تھا۔

کہ امریکہ سر عام مسلم ممالک کو للکار رہا ہے لیکن مسلمان حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ حکومت پاکستان اپنا قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے عالمی رائے عامہ کو بہتر بنائے اور مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے مسائل کا حل کرنے کے لئے کو ششیں کرے۔