تلہ گنگ شہر کا 30 سالہ جوان اپنے گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا

تلہ گنگ: تلہ گنگ شہر کا 30 سالہ جوان اپنے گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شوکت اقبال مجھیال ولد محمد اقبال مجھیال ساکن تلہ گنگ شہر اپنے گھر کی چھت پر کسی کام کی غرض سے چڑھا جہاں اچانک عدم توازن کے باعث چھت سے نیچے جا گرا۔

جس کے نتیجے میں سر پرآنے والی شدید چوٹوں کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی کو اْسکے آبائی قبرستان تلہ گنگ میں سپردخاک کر دیا گیا۔