تلہ گنگ کے موضع بلال آباد میں جوانسالہ لڑکی نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کرخود کشی کر لی

تلہ گنگ: تلہ گنگ کے موضع بلال آباد میں جوانسالہ لڑکی نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کرخود کشی کر لی، تلہ گنگ شہر کا 30 سالہ جوان اپنے گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوانسالہ مسماة(اْـح) دختر محمد صادق نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔متوفیہ کو بلال آباد قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔