پشاور : خواتین سکواش چیمپئن شپ، 16 کھلاڑیوں کی شرکت

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) سکواش کی تاریخ خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کے یادگار تذکرے کیے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ صوبے کی خواتین کھلاڑی بھی اپنے کھیل کی بدولت خود کو اس تاریخ کا حصہ بنانا چاہتی ہیں۔ پشاور میں خواتین چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑی اسی عزم کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلی جانیوالی تیسری خیبر پختونخوا فیمیل سکواش چیمپئین شپ میں پشاور، مردان، بنوں اور ایبٹ آباد کی 16 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے روز کھیلے گئے میچز میں پشاور کی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

حریفوں کو مات دی۔ چیمپئن شپ میں شرکت سے قبل نوآموز کھلاڑیوں کو ایک ماہ تربیت دی گئی ہے۔ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قمر زمان کے مطابق ایونٹ میں نمایاں رہنے والی کھلاڑی قومی چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرینگی۔ فیمیل سکواش چیمپئن شپ تین دن تک جاری رہے گی۔