اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ بھاشا ڈیم کا منصوبہ عملی طور پر ختم ہوچکا ہے۔ سے خصوصی گفتگو میں ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا کہا تھا کہ بھاشا ڈیم متازعہ جگہ پر ہے۔ ڈیم پر بیرونی سرمایہ کاری کے لئے بھارت کی اجازت درکار ہے۔
بھاشا ڈیم پاکستان اپنے وسائل سے بنا سکتا ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر کے لئے پاکستان کو بارہ سے تیرہ ارب ڈالر درکار ہیں جبکہ بھاشا ڈیم کے لئے 1500 کلومیٹر لمبی ٹرانسمیشن لائن بچھانا بھی ایک مشکل چیلنج ہے۔ سردیوں میں انتہائی کم درجہ حرارت کی وجہ سے ٹرانسمیشن متاثر ہوگی۔ ڈاکٹر ثمر مبارک کا کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم قابل عمل نہ ہونے کی وجہ سے دھاسو ڈیم پر توجہ دی جا رہی ہے۔