نئی بھارتی حکومت کی ترجیحات کا انتظار کرینگے: سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں انتخابات سے قبل پاک بھارت تعلقات میں بہتری ممکن نہیں، نئی بھارتی حکومت کی ترجیحات کا انتظار کرینگے۔

سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا چیئرمین حاجی عدیل کی زیر صدارت ان کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاس میں ہوا۔ مشیر خارجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ بھارت میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان دشمنی اجاگر کرنا افسوسناک ہے۔ بھارت میں انتخابات سے قبل تعلقات میں بہتری ممکن نہیں۔

نئی بھارتی حکومت کی ترجیحات کا انتظار کرینگے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ سے نیویارک میں ہونیوالی ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر کشیدگی سے متعلق بات چیت ہوگی۔ سرتاج عزیز نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف امریکی صدر باراک اوبامہ سے ملاقات کے دوران ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھائیں گے جبکہ افغان امن عمل پر بھی بات چیت ہوگی۔