پی پی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا ن لیگ کے خلاف انتخابی اتحاد

Alliance

Alliance

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے خلاف مل کر بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا، مسلم لیگ ق بھی ان کا ساتھ دے گی، پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا بھی اعلان کیا ہے لاہور میں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کے ساتھ جماعت اسلامی کے رہنما امیرالعظیم اور تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

تینوں جماعتوں کے رہنماوں نے اعلان کیا کہ وہ مل کر لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف عدالت جائیں گے۔بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے خلاف مل کر الیکشن لڑیں گے۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق بھی ان کا ساتھ دے گی جبکہ الیکشن کمیشن کو آئینی ذمہ داری نبھانے کیلئے مشترکہ خط بھی لکھا جائے گا۔