مظفر گڑھ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں اوران کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں کی وہ خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ بحالی کے انتظامات میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ وزیر اعلی کو سیکریٹری آب پاشی پنجاب اور ڈی سی او نے انتظامات پر بریفنگ بھی دی۔