کراچی (جیوڈیسک) کراچی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے اور آئین وقانون کے تحت کسی بھی جماعت کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی پریس کلب میں ایم کیو ایم کے رہنماوں کی پریس کانفرنس کے بعد وفاقی حکومت کے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ایم کیو ایم کی نمائندگی کریں گے۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایسا کرنے پر گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد اپنی گورنری کے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے کیونکہ وہ بحیثیت گورنر، آئینی وقانونی لحاظ سے کسی پارٹی کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔