پاکستان کو قرض دینے پر غور کیلئے آئی ایم ایف کا اجلاس کل ہو گا

IMF

IMF

کراچی (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کا بورڈ اجلاس کل واشنگٹن میں ہوگا ،جس میں قرض کیلئے پاکستان کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ قرض پیکیج کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 6 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض مل سکے گا۔ پاکستان نے عالمی ادائیگیوں کے بحران سے بچنے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کے باعث آئی ایم ایف سے قرض کی درخواست کی تھی۔ اس درخواست پر حتمی فیصلہ کل آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ 6 ارب 60 کروڑ ڈالر کے نئے قرض کی منظوری مل جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پیکیج کی منظوری کی صورت میں قرضہ 2.2 ارب ڈالر کی تین اقساط میں ملے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاشی اصلاحات کا لائحہ عمل طے پاچکا ہے۔ قرض پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پاکستان کو آئندہ کچھ عرصے میں مالی خسارے میں کمی، توانائی کے شعبے میں سبسڈی کے خاتمے، سرکاری اداروں کی بحالی و تنظیم نو اور دیگر معاشی اصلاحات کرنا ہوں گی۔