کراچی (جیوڈیسک) روپے کے سامنے ڈالر مزید مضبوط ہو گیا، پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق بینکوں کے درمیان لین دین کے دوران ڈالر 15 پیسے اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 105 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں عوام کیلئے ڈالر کی قیمت 105 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں یہ قیمت بھی 15 پیسے زیادہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں کی واپسی اور ملک میں ڈالر کی آمد میں اضافہ نہ ہونے کے باعث روپے پر دباو کا شکار ہے اور ڈالر کی قدر نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔