اے ایف سی انڈر 16 چیمپین شپ کوالیفائنگ راونڈ لاہور منتقل

Under 16

Under 16

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سیکورٹی خدشات اور پیپلز سٹیڈیم کی تزئین و آرائش میں تاخیر کے باعث اے ایف سی انڈر سکسٹین چیمپین شپ کا کوالیفائنگ راونڈ کراچی سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

اے ایف سی انڈر سکسٹین چیمپین شپ کے کوالیفائنگ راونڈ کے گروپ ای کے میچز پچیس ستمبر سے کراچی میں ہونا تھے تاہم سیکورٹی خدشات اور پیپلز سٹیڈیم کی تزئین و آرائش میں تاخیر کے باعث ایشین فٹبال فیڈریشن نے ایونٹ کو کراچی سے لاہور منتقل کر دیا ہے۔ میچز اب پچیس ستمبر سے لاہور میں منعقد ہوں گے۔