کتاب اور قلم سے دہشتگردی کو شکست دینا ممکن ہے، ملالہ یوسف زئی

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

برمنگھم (جیوڈیسک) یورپ کی سب سے بڑی لائبریری کیا فتتاح پر ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ کتاب اور قلم سے دہشت گردی کو شکست دینا ممکن ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی لائبریری” لائبریری آف برمنگھم ” وسطی انگلینڈ میں ہے، عوام کیلئے کھولی جانے والی اس لائبریری کا افتتاح پاکستان کی بہادر لڑکی ملالہ یوسف زئی نے کیا۔

اپنے خطاب میں ملالہ کا کہنا تھا کہ برمنگھم میں انہیں دوسری زندگی ملی ہے، یہاں تعلیم حاصل کر رہی ہوں اور عز م کرتی ہوں کہ تعلیم جاری رکھوں گی، کتاب اور قلم سے دہشت گردی کو شکست دینا ممکن ہے۔