اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی کو اسلحہ، پولیس کو سیاست سے پاک کرنے اور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ عمران خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس سے متعلق تحریک انصاف کی قیادت کو براہ راست آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ حل کرنے میں حکومتوں کی ناکامی کی وجہ سیاسی حکمت عملی اور صلاحیت کی کمی ہے۔عمران خان نے کہا اگر حکومت چاہے تو تحریک انصاف کراچی میں قیام امن کے لیے تجاویز دینے اور اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔