کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے حمزہ قتل کیس کے ملزمان ڈرائیور اور محافظ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور کورائی اور جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔
عدالت نے ملزمان ڈرائیور اور محافظ کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دائر کی جائے اور وہاں مسترد ہونے کی صورت میں عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے۔