اسلام آباد صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت اپنی جڑیں پکڑ چکی ہے۔ منتخب سویلین صدر کا دوسرے منتخب سویلین صدر کو اقتدار سونپنا جمہوریت اور عوام کی کامیابی ہے۔ انہوں نے یہ باتیں خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ارکان پارلیمنٹ سے کیں جنہوں نے ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرداری نے کہا کہ مفاہمتی پالیسی کی بدولت پر امن انتقال اقتدار ممکن ہوا، یہ پالیسی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سب اپنی کوششیں جاری رکھیں۔