ڈینگی سے مزید 5 افراد متاثر، مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب میں ڈینگی سے مزید پانچ افراد متاثر ہو گئے۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اکہتر جا پہنچی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینگی کا شکار ہونے والے تین افراد کو میو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جن میں بائیس سالہ احمد رضا، پچیس سالہ فرزانہ اور تئیس سالہ جنید شامل ہیں۔

تینتیس سالہ اللہ یار اور پچیس سالہ عروسہ حامد پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ پنجاب میں مجموعی طور پر رواں سال ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد اکہتر ہو گئی ہے۔