لاہور : کمسن جیب تراش پرنسپل کی جیب سے موبائل فون لے اڑا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں کم سن جیب تراش ایک پرنسپل سے ہاتھ کرگیا۔ اس نے کمال مہارت سے ان کی جیب سے قیمتی موبائل فون اڑا لیا۔ پولیس ویڈیو کے باوجود جیب کترے کو تلاش کرنے میں ناکام رہی۔ تفصیلات کے مطابق جلال پور بھٹیاں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل قاضی تنویر احمد لاہور میں شادی کی تقریب میں گئے۔

اسی وقت پینٹ شرٹ میں ملبوس دس سالہ بچہ جو حاصل ہونے والے فوٹیج میں بائیں طرف ٹہلتا نظر آرہا ہے، قاضی تنویر احمد دلہا کے ساتھ چلتے ہوئے شادی ہال کی طرف بڑھتے ہیں اور جیسے ہی استقبالی افراد سے ملنے کیلئے ہاتھ اٹھاتے ہیں تو ننھا ماہر جیب تراش کمال مہارت سے ان کی سائیڈ والی جیب سے موبائل فون اچک کر رفو چکر ہوجاتا ہے۔ لاہور پولیس ویڈیو دیکھنے کے باوجود اس کمسن جب کترے کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔