پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے ضلع چکوال کے لیے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔
Posted on September 4, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
چکوال: پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے ضلع چکوال کے لیے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ دس ستمبر ہے۔ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے اور پرائیویٹ طلباء و طالبات داخلہ فارم اپنے قریبی امتحانی سنٹر میں مقررہ تاریخ کے اندر جمع کروا کر رسید حاصل کر سکتے ہیں۔
رجسٹرار امتحانات چکوال کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ کے مطابق پرائیویٹ طلباء و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے داخلہ فارم کے ساتھ اپنی نقل پیدائش یا نادرا کا جاری کردہ ب فارم کی مصدقہ کاپی لف کریں۔ طلباء و طالبات کو ہدایات کی گئی ہے کہ داخلہ فارم پر نام، ولدیت، تاریخ پیدائش کی درستگی کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ غلط اندراج کی صورت میں کوائف کی درستگی مشکل ہو جاتی ہے۔