الخدمت فائونڈیشن ضلع چکوال نے عارفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں میں 6600روپے فی کس کے حساب سے 72600روپے کی رقم تقسیم کر دی
Posted on September 4, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
چکوال: الخدمت فائونڈیشن ضلع چکوال نے عارفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں میں 6600روپے فی کس کے حساب سے 72600روپے کی رقم تقسیم کر دی۔گزشتہ پروگرام میں رہ جانے والی دو بچوں کو بھی رقم تقسیم کی گئی، الخدمت فائونڈیشن ضلع چکوال کے صدر حق نواز سلطان نے عارفن کیئر پروگرام کے تحت گیارہ یتیم بچوں میں رقم تقسیم کی۔
حق نواز سلطان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن عارفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہے۔ جس کے تحت بچوںمیں رقم تقسیم کی جاتی ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ یتیم بچوں کی کفالت میں حصہ ڈالیں اور اس سلسلہ میں فنڈز الخدمت فائونڈیشن ضلع چکوال کو دیں۔