وزیر سپورٹس سلیم بٹ کی ضلع بھمبر کی سپورٹس ایسوسی ایشنز کو دھمکیاں 15 ستمبر کو ہر حال میں بھمبر اسٹیڈیم کا افتتاح کرونگا
Posted on September 4, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر: وزیر سپورٹس سلیم بٹ کی ضلع بھمبر کی سپورٹس ایسوسی ایشنز کو دھمکیاں 15ستمبر کو ہر حال میں بھمبر اسٹیڈیم کا افتتاح کرونگا دنیا کی کوئی طاقت مجھے افتتاح سے نہیں روک سکتی تفصیلات کیمطابق وزیر سپورٹس آزاد کشمیر سلیم بٹ نے بھمبر اسٹیڈیم کا 15ستمبر کوافتتاح کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ضلع بھمبر کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز نے سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک افتتاح نہ ہونے دیں گے کا اعلان کیا تھا سپورٹس ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ افتتاح سے قبل اسٹیڈیم کی پی سی ون کیمطابق تعمیر مکمل کی جائے اور اسٹیڈیم کو دیکھ بھال کیلئے کسی محکمہ کے حوالے کیا جائے جس پر گزشتہ روز وزیر سپورٹس نے بھمبر کی سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سے ٹیلی فونک رابطہ کیا بات چیت کے دوران وزیر سپورٹس اور سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کے درمیان تلخ کلامی ہوئی.
وزیر سپورٹس نے دھمکی دی کہ 15 ستمبر کو اسٹیڈیم مکمل ہو یا نہ ہو میں ہر حال میں اسٹیڈیم کا افتتاح کرونگا دنیا کی کوئی طاقت مجھے افتتاح کرنے سے نہیں روک سکتی جس پر سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے وزیر سپورٹس کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ اسٹیڈیم کی 100فیصد تک تعمیر مکمل ہونے تک کسی کو افتتاح کی جازت نہیں دینگے وزیر سپورٹس کی دھمکی کے بعد ضلع بھمبر کے نوجوانوں میں شدید اشتعال پیدا ہو گیا ہے نوجوانوں نے کہا کہ وزیر سپورٹس بھمبر کو کراچی نہ سمجھیں بھمبر کے نوجوانوں کی غیرت کو للکارہ ہے ہم اس کا بھرپور جواب دینگے وزیر سپورٹس ادھورے اسٹیڈیم کا افتتاح کریں ہم انشاء اللہ پوری طاقت سے روکیں گے۔