اسٹاک ہوم : سویڈن کا شام کے مہاجرین کو مستقل پناہ دینے کا اعلان

Syrians Refugees

Syrians Refugees

اسٹاک ہوم (جیوڈیسک) سویڈن شام کے مہاجرین کو مستقل پناہ دینے کا اعلان کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔ سوئڈش میڈیا کے مطابق سوئیڈن شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں بے گھر افراد کو مستقل رہائش فراہم کرے گا۔

سوئیڈن کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر بارک اوباما روس میں ہونے والی جی ٹوئنٹی ممالک کی کانفرنس میں شرکت سے قبل سوئیڈن پہنچیں گے۔

سوئیڈن کے مائیگریشن بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ہر ماہ ایک ہزار سے زائد شامی پناہ گزین سوئیڈن میں پناہ کی درخواست دے رہے ہیں اور سال دو ہزار بارہ کے دوران سوئیڈن چودہ ہزار سے زائد شامی باشندوں کو پناہ دے چکا ہے۔