سینائے: فورسز کے راکٹ حملہ، 15عسکریت پسند ہلاک، متعدد زخمی

Egypt

Egypt

مصر (جیوڈیسک) کے سرحدی علاقے سینائے میں سرکاری فوج کی جانب سے کئے گئے ایک راکٹ حملے میں پندرہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومتی ہیلی کاپٹروں کی جانب سے عسکریت پسندوں پر کئے گئے حملے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ علاقہ عسکریت پسندوں کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔

جائے حادثہ پر موجود بڑی مقدارمیں دھماکہ خیز مواد کے اسٹورز کو بھی فوج نے نشانہ بنایا جبکہ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں کم ازکم آٹھ عسکریت پسند ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے۔ حملے سے متعدد عمارتوں اور کئی گھر راکٹ حملے سے تباہ ہوگئے۔