بغداد: کار بم دھماکہ، 47 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

Baghdad Blast

Baghdad Blast

عراق (جیوڈیسک) عراق میں امن و امان کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ کار بم دھماکوں میں سینتالیس افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ عراق میں کار بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک دن کے درمیان ملک بھر میں بم دھماکوں کی تعداد چودہ ہو گئی۔ بغداد کے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی دہشت گردی کی کاروائیوں میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔

طلبا میں بم دھماکے کے باعث نو افراد، مغربی سدیا میں چھ جبکہ سدیا سے کچھ فاصلے پر چھ افراد جاں بحق ہوئے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق پانچ ماہ کے دوران چار ہزار افراد دہشت گردی کا شکار ہوئے۔