بھمبرکی خبریں 4/9/2013

بھمبر اسٹیڈیم کا افتتاح کا معاملہ شدت اختیار کر گیا
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبر اسٹیڈیم کا افتتاح کا معاملہ شدت اختیار کر گیا وزیر سپورٹس اور بھمبر کے نوجوانوں میںٹھن گئی وزیر سپورٹس 15ستمبر کو افتتاح کرنے کیلئے بضد جبکہ بھمبرکے نوجوان اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل کروانے کیلئے بضد وزیرسپورٹس کے فون نے نوجوانوںکو مشتعل کر دیا دیکھتے ہیں کہ 15ستمبر کو وزیرسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کرواتے ہیں یا نوجوان اسٹیڈیم کی تعمیر تفصیلات کیمطابق وزیر سپورٹس نے 15ستمبر کو بھمبر اسٹیڈیم کا افتتاح کا اعلان کیاہے جسکی ابھی تعمیر مکمل نہیں ہوئی اسٹیڈیم کی ادھوری تعمیر کو مکمل کروانے کیلئے بھمبر کے نوجوانوں کا اصرار بھمبر اسٹیڈیم میں ابھی تک چودہ چیزوں کی تعمیر نہ ہوئی ہے جس میں اسٹیڈیم کے اندر سیفٹی گرل ،واکنگ ٹریک ،فٹ پاتھ ،ڈرین گرل ،دوکانوں کے شٹر ،مین سٹیل گیٹ ،سٹیل گیٹ جنرل اورVIP پویلین ،کرکٹ پچ ،فلڈ لائٹس ،مین سڑک سے اسٹیڈیم تک راستے کا معاوضہ ،پویلین میں کرسیاں،واٹرسپلائی ،پانی کی نکاسی ،بجلی کا ٹرانسفارمر ،گراؤنڈ کی لیولنگ جیسے کام شامل ہیں جو ابھی مکمل ہونا باقی ہیں جبکہ وزیر سپورٹس سلیم بٹ ادھوری تعمیر کے باوجود 15ستمبر کو اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح کرنا چاہتے ہیں جس کا انہوں نے باقاعدہ اعلان بھی کیا تھا جس پر بھمبر کے نوجوانوں نے وزیر سپورٹس اور حکومت سے مطالبہ کیاتھا کہ پہلے اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل کی جائے ادھورے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے جس پر وزیر سپورٹس نے بھمبر کی سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے فون پر بات چیت کی بات چیت کے دوران نوجوانوں کی طرف سے باربار اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل کروانے کے مطالبے پر وزیر سپورٹس ٹینشن میں آگئے اور نوجوانوں کے نمائندوں کو دھمکی دی کہ میں15ستمبر کو ہر حال میں اسٹیڈیم مکمل ہو یا نہ ہو افتتاح کرونگا اگر آپ میںہمت ہے تو روک لیں جس پر ضلع بھمبر کے نوجوان بلا امتیازسیاسی وابستگی کے مشتعل ہوگئے اور 15ستمبر کو نامکمل اسٹیڈیم کے افتتاح کو روکنے کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنا شروع کردیا ہے اب دیکھتے ہیں کہ اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہوتی ہے یا افتتاح ہوتا ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع بھمبر کے اندر میڈیکل سٹوروں پر جعلی ،غیر معیاری اور نشہ آور ادویات کی فروخت دھڑلے سے جاری
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھمبر کے اندر میڈیکل سٹوروں پر جعلی ،غیر معیاری اور نشہ آور ادویات کی فروخت دھڑلے سے جاری ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے کاغذوں اور اخباری بیانات تک محدود بڑے بڑے میڈیکل سٹوروں اور بااثر افراد کے میڈیکل سٹوروں پر آج تک کسی ڈرگ انسپکٹر نے چیکنگ نہیںکی بااثر میڈیکل سٹورمالکان موت بانٹ رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں تفصیلات کیمطابق ضلع بھمبر کے اندر میڈیکل سٹورسرعام موت بانٹ رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹر نے نذرانے کے عوض آنکھیں بند کر رکھی ہیں میڈیکل سٹوروں پر سرعام جعلی ،غیر معیاری اور نشہ آور ادویات کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ڈاکٹر بھی میڈیکل ریپ سے زائدسے زائد مراعات حاصل کرنے کے عوض غیر معیاری ادویات کا نسخہ لکھ کر دے رہے ہیں جبکہ ضلع بھمبر کے اندر تعینات ڈرگ انسپکٹر خود کو انتہائی ایماندار شو کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے کسی غریب اور عام آدمی کوکوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے اور کلینک چھوٹے اور اثرورسوخ نہ رکھنے والے میڈیکل سٹوروں تک محدود ہے جبکہ بڑے بڑے میڈیکل سٹوروں اور بااثر مالکان کے میڈیکل سٹوروں پر آج تک کوئی چھاپہ یاچیکنگ نہیں کی ہے ڈرگ انسپکٹر کے اکثر چھاپے اور چیکنگ صرف کاغذوں اور اخباری بیانات تک ہوتی ہے یوں ضلع بھمبر کے اندر محکمہ صحت اور حکومت نے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو موت بانٹنے کی کھلی جازت دے رکھی ہے جن کو پوچھنے والا کوئی نہیں ضلع بھمبر کے عوام نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ صحت غیرذمہ دارآفیسران کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل ریاست جموںوکشمیر کے پروفیشنل گریجوایشن کا تسلسل کیساتھ استحصال کر رہی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل ریاست جموںوکشمیر کے پروفیشنل گریجوایشن کا تسلسل کیساتھ استحصال کر رہی ہے پونچھ یونیورسٹی کو بلیک لسٹ کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کونسل اپنے رویے سے ریاست میں درپردہ شعبہ جاتی تعلیم کا راستہ روکنے کی کوشش کررہی ہے جسکی ہر صورت اجازت نہیں دینگے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے اپنے ایک بیان میںکیاانہوںنے کہاکہ کونسل کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے کہ وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے متوازی فیصلے دے کونسل نے ویٹرنری سائنس کو اتنا پروموٹ نہیںکیا جتنا اس کا استحصالی ریکارڈ ہے یہ قطعاً دانشمندانہ فیصلہ نہیںکہ جامعہ پونچھ کو بلیک لسٹ کردیاجائے تعمیری سوچ رکھنے کا تقاضہ یہ تھاکہ ادارے کو سہارا دیا جاتا تشنگان علم کی حوصلہ شکنی مذموم عمل ہے انہوںنے کہاکہ صدرریاست سرداریعقوب خان کا جامعہ پونچھ کے قیام کا فیصلہ قابل تحسین ہے کونسل کے اجارہ داروں کو ریاست کا یہ ادارہ ہضم نہیں ہورہا ہر سال پورے پاکستان میںکشمیر کے کوٹے پر جتنے طلبا ء ڈی وی ایم کرتے ہیں اس سے کئی گناہ زیادہ طلباء کی تعداد راولاکوٹ سے فارغ التحصیل ہو تی ہے ضرورت اس امیر کی تھی کہ تعلیم جو ساری انسانیت کا اثاثہ ہے کو تعصب کی عینک نہ دیکھا جاتا انہوںنے کہاکہ اگر کونسل نے استحصالی رویہ جاری رکھا اور یونیورسٹی آف پونچھ کو گزند پہنچانے کوشش کی تو لوگ سڑکوں پر آئیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرمیں لوڈشیڈگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرمیں لوڈشیڈگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جسکے ذمہ دار بھمبرمیں نئے تعینات ہونے والے ایکسین مقصود منہاس ہیں ہمیں اس بات سے کوئی غرض نہیںہے کہ وزیر حکومت نے چوہدری احسان اللہ کو یہاں سے تبدیل کرواکر اپنی خفت مٹائی ہے لیکن وزیر موصوف کو بھی ہم متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ بھمبرکے بجلی کے نظام کو درہم برہم کرکے بھمبر دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے اگر لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو بھمبرکے عوام گرڈ اسٹیشن سمیت ایکسین آفس کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہونگے اس لیے وزیر موصوف بھمبرکے نظام کو بہتر بنانے کیلئے موزوں اقدامات اٹھائیں یا پھر بھمبر کے عوام کی طرف سے غم وغصہ کا سامنا کرنے پر تیار ہوجائیں اور بالخصوص ایکسین برقیات مقصود منہاس کیلئے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ تمام تر عوامی غم وغصہ کا سامنا انہیں کرنا پڑیگا ان خیالات کااظہار بھمبرکے تاجروں ڈاکٹرعبدالشکور راجہ صدرانجمن تاجران بھمبر ،چوہدری محمد اکرم ،محمد سعید بٹ ،ملک اسد ،محمد منشاء وقار ،ملک شوکت اعوان ،راجہ ممتاز حسین ،سٹی صدر KFMمشتاق احکد کاشر نے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بزدل بھارت کو آخر کار مقبوضہ کشمیر چھوڑنا پڑے گا۔ گلزار احمد
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بزدل بھارت کو آخر کار مقبوضہ کشمیر چھوڑنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ گاندھی اور سردار پٹیل کشمیرکے قبضہ کیخلاف تھے کانگریس کی لیڈر شپ میں مولانا ابوالکلام آزادبھی کشمیر سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے تھے مگر ہندو کی تنگ نظری اور بے وقوفی کی وجہ سے اور آج بھارت کیلئے مقبوضہ کشمیر گلے کی ہڈی بنا ہوا ہے بھارت کو آخر کار مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا اور مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرنا پڑے گا بھارت اگر 10لاکھ فوج کے قبضہ کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام اور حریت پسندوں کو دبانہیںسکا تو پھر یہ اس کی بھول ہو گی کہ مقبوضہ کشمیر سے وہ کچھ حاصل کرے گا انہوںنے کہاکہ حق خودارادیت دوکروڑ کشمیریوں کا قدیمی ،تاریخی اور پیدائشی حق ہے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل غیرجانبداری سے اپنی پاس کردہ قراردادوں پر سختی سے بھارت سے عمل کرائے وزیر اعظم پاکستان مسلہ کشمیر پر باقاعدہ مذاکرات سے قبل دونوں ممالک کی افواج کو 1965کی پوزیشن پر لے جانے کیلئے بھی اقدامات کریں انہوںنے کہا کہ ریاست آف جونا گڑھ اور ضلع فیروزپور میں سازش کرکے مسلہ کشمیرپیدا کیا گیا کشمیری قوم کی قربانیاں آخر کار رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھمب اور سماہنی کے بھی دو طرفہ راستے کھولے جائیں جوکہ آنے جانے کیلئے زیادہ آسان ہیں۔