انگلینڈ (جیوڈیسک) انگلینڈ نے آئرلینڈ کو واحد ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ڈبلن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ولیم پورٹر فیلڈ کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین انگلش بولرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کرسکا۔ میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو انہتر رنز بنائے۔
ولیم پورٹر فیلڈ نے ایک سوبارہ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جواب میں انگلینڈ ںے مطلوبہ ہدف ایوائن مورگن اور روی بوپارہ کی ناقابل شکست سینچریز کی بدولت تینتالیس اوورز میں حاصل کرلیا۔ مورگن نے ایک سو چوبیس اور بوپارہ نے ناٹ آؤٹ ایک سو ایک رنز بنائے۔