امریکہ (جیوڈیسک) امریکی انٹیلیجنس کی انتہائی خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ القاعدہ ڈرون طیاروں کے خلاف جوابی کارروائی کی صلاحیت حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
امریکی خفیہ ایجنسیوں کی انتہائی خفیہ دستاویزات میں دی گئی تفصیل کے مطابق القاعدہ میں موجود تربیت یافتہ ماہر ڈرون طیاروں کو مار گرانے، جیم کرنے اور ہائی جیک کرنے کی ٹیکنالوجی پر کام رہے ہیں۔ القاعدہ کی قیادت نے اس سلسلے میں باقاعدہ سیل قائم کئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ جلد القاعدہ ڈرون طیاروں کے خلاف کاروائی کی صلاحیت حاصل کرلے گی۔
رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ جولائی دوہزاردس میں امریکی خفیہ ایجنسی نے ایسی کالز ریکارڈ کیں۔ جن میں القاعدہ کے سینئر لیڈر ڈرون طیاروں کے بارے میں اسٹریٹیجک ہدایات جاری کررہے تھے۔ امریکی خفیہ اداروں کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ القاعدہ ڈرون حملوں کے خلاف جوابی کاروائی کی صلاحیت کرنے میں جلد کامیاب ہوجائے گی۔
گذشتہ دس سالوں کے دوران امریکی ڈرون حملوں میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ڈرون حملے زیادہ تر پاکستان، افغانستان، یمن اور صومالیہ میں کئے گئے۔