پاکستان جمہوری اتحاد کے دو مرکزی عہدیداران میں اختلافات پیدا ہو گئے

لاہور پاکستان جمہوری اتحاد پنجاب کے سیکرٹری جنرل رانا محمد ارشاد علی اور پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل راناعاطف حمید کے مابین اختلافات پیدا ہوگئے، پی جے آئی کے صوبائی سیکرٹری جنرل رانا محمد ارشاد علی نے ایک پریس ریلیز میں نے کہا کہ مرکزی سیکرٹری جنرل رانا عاطف حمید بعض صوبائی معاملات میں بلا جواز مداخلت کررہے ہیں۔

جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں اور وہ یہ معاملہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اٹھائیں گے، انہوں نے بتایا کہ بعض ضلعی عہدیداران کے نوٹیفکیشن کا اجرا پارٹی کے قواعد وضوابط کے مطابق انکی ذمہ داری تھی مگر نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل نے جاری کئے جس پر وہ اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں، ادھر رانا عاطف حمید نے کہا ہے کہ رانا محمد ارشاد انکے بزرگ ہیں جنکے تحفظات دور کئے جائینگے۔