حاجی کیمپ میں تمام تر سہولیات میسر ہیں جس پر ہم وفاقی وزیر مذہبی امور کے شکر گزار ہیں
Posted on September 4, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور حاجی کیمپ میں زیر تربیت حجاج کرام کی جانب سے حاجی کیمپ میں کیے جانے والے انتظامات کی تعریف، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی طرف سے اقدامات پر اظہا ر اطمنان، حاجی کیمپ میں تربیت پانے کے بعد حج فلائٹس کے ذریعے مکہ مدینے جانے والے حجاج اکرام نے میڈیا کے نمائندوں سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حاجی کیمپ میں ہمیں تمام تر سہولیات میسر ہیں۔
حاجی کیمپ میں ہماری ضروریات کے مطابق تمام تر انتظاما ت کیے گئے ہیں، حج کے لیے جانے والے افراد محمد اشرف ،حافظ محمد نبیل، مولوی عطا محمد، ذاکرحسین، میڈیا انٹریو میں کہا کہ حاجی کیمپ کی بلڈنگ کی تزئین و آرائش کی گئی ہے، صاف ستھر ے باتھ روم،معقول روشنی کا انتظام ہے۔
تربیتی کیمپ میںسائونڈ سسٹم اوربیٹھنے کے لیے بہترین انتظامات سمیت، خواتین حجاج مسمات حاجرہ بی بی، کلثو م بی بی نے کہا کہ کھلے ہوا دار کمرے اور وضو خانے میسر ہیں، خواتین کے لیے علیحد ہ پردے کا انتظامات موجود جس پر ہم وفاقی وزیر برائے مذہبی، چیئر مین متروکہ وقف املاک چوہدری ریاض، سیکرٹری بورڈ جنید احمد کے بہت شکر گزار ہیں حاجی کیمپ سے ہوائی اڈے تک حجاج کو لے جانے کے لیے بسوں کا بہترین انتظام موجود ہے۔