صوبائی کمیشن برائے خواتین بل کا جائزہ اجلاس، کمیشن میں ایک غیر مسلم خاتون رکن کی شمولیت کی منظوری

لاہور صوبائی کمیشن برائے خواتین بل کا جائزہ اجلاس پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں چیئر مین رانا محمد ارشد کی زیر صدارت منعقد ہواـ اجلاس میں ارکان پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود، مسز عائشہ جاوید، ڈاکٹر مراد راس، سیکرٹری برائے محکمہ ترقی خواتین پنجاب ارم بخاری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

صوبائی سیکرٹری ارم بخاری نے اجلاس کو صوبائی خواتین کمیشن کے قیام کی ضرورت اور اغراض و مقاصد کے متعلق تفصیلی بریفنگ انہوں نے اجلاس کو محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے تحت خواتین پیکیج پر عملدرآمد اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیاـ اجلاس نے صوبائی کمیشن میں ایک غیر مسلم خاتون رکن کی شمولیت اور عمر کی کم از کم اور بالائی حد برائے ممبر کمیشن کی بھی منظوری دی۔