صوبائی عملدرآمد نگران کمیٹی برائے ہراسمنٹ کا اجلاس ملتوی

لاہور صوبائی عملدرآمد نگران کمیٹی برائے ہراسمنٹ کا اجلاس ملتوی ہوگیا ہےـ یہ اجلاس اب آج کی بجائے 12 ستمبر کو ایک بجے دوپہر منعقد ہوگا مزید برآں پنجاب ڈے کیئر سوسائٹی کے بورڈ آف گورنرکا اجلاس کل 5 ستمبر کو 3 بجے سہ پہر محکمہ ترقی خواتین پنجاب 5GII کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔

جس کی صدارت وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین کریں اجلاس میں محکمہ خزانہ، ہائر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن، صنعت، صحت، منصوبہ بندی وترقیات، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے نمائندگان شرکت کریں گے۔