ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ٹی وی سوپ میں بہو کا کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔ ممبئی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا چھوٹی سکرین پر بہو کا کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ٹی وی بہو بننا بے حد اچھا لگے گا۔
کیونکہ ٹی وی بہو کی جو چیز سب سے اچھی ہے وہ یہ ہے کہ جب وہ سونے جاتی ہے تو انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہوتی ہے اور جب وہ صبح اٹھتی ہے تو تب بھی اتنی ہی خوبصورت لگ رہی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ہر وقت زیورات سے لدی ہوئی ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں بھی کسی ٹی وی سوپ میں بہو کا کردار ادا کرنے کی خواہاں ہوں۔