نیویارک (جیوڈیسک) امریکی نیلام گھر سودبیز نے دو نایاب ہیرے نیو یارک میں نمائش کے لئے پیش کر دیئے ہیں۔ سات اکتوبر کو ہانگ کانگ میں نیلامی سے پہلے ان ہیروں کی نمائش دنیا کے کئی شہروں میں کی جا ئے گی۔
نیلام گھر کے ترجمان کے مطابق ایک سو اٹھارہ اعشاریہ دو آٹھ قیراط وزن کا یہ دنیا کا پہلا شفاف سفید ہیرا ہے جسکی نمائش کی جا رہی ہے۔ یہ جنوبی افریقہ میں دو ہزار گیارہ میں دریافت ہوا تھا۔ اسکے ساڑھے تین کروڑ ڈالر میں فروخت ہونے کی توقع ہے۔ نمائش کے پیش کیا گیا دوسرا ہیرا ہلکے نیلے رنگ کا ہے۔ اسکا وزن سات اعشاریہ پانچ نو قیراط ہے اور اسکی قیمت دو کروڑ ڈالر تک لگ سکتی ہے۔