گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ڈسٹرکٹ ہسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے مظاہرہ کیا۔ ڈسٹر کٹ ہسپتال میں تعینات پیرا میڈیکل سٹاف نے میڈیکل کالج میں تنخواہیں نہ ملنے پر مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
اس دوران اکانٹ آفیسر ذوالفقار اور بجٹ آفیسر رانا افضل مظاہرین کے پاس پہنچے تو مشتعل افراد نے دونوں افسروں کو تھپڑوں اور مکوں کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال اور دیگر افسروں نے اکانٹ اور بجٹ آفیسرز کو مظاہرین کے چنگل سے چھڑایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ مظاہرین نے کالج کے پرنسپل اور سول ہسپتال کے ایم ایس سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا۔