کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہم ہی وطن واپس لائیں گے۔ کراچی وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ اور گھر کے دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لانے کیلئے بہت سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ اور انشا اللہ ہم ہی ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ بھی موجود تھے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے دستاویز تیار کر لیں ہیں جو کہ وزارت خارجہ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ وزارت خارجہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے دستاویزات امریکی حکام کو ارسال کرے گا۔ دستاویزات یورپین یونین کو بھی ارسال کی جائیں گی اس کیعلاوہ دستاویزات 64 ممالک کے وزیر خارجہ کو بھی بھیجے جائیں گے۔ دستاویزات وزیراعظم کی ہدایت پر تیار کی گئیں ہیں۔