اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔ صوبائی درالحکومت کے مسائل کے حل کے لئے نواز شریف کے اقدمات خوش آئند ہیں۔ جاری ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی میں ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے۔
وزیراعظم نے پہلی بار سیاسی اونر شپ کا مظاہرہ کیا ہے۔ کسی تاخیر کے بغیر اقدامات اٹھا کر کل سے ہی کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے انتہائی مشکل حالات کا سامنا کیا ہے۔ تمام ریاستی ادارے کوتاہیوں کی تلافی کرتے ہوئے قوم کی خدمت کا بیڑہ اٹھائیں۔ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی حکومت کو فیصلوں پر اعتماد میں لینے کو ایک اچھا اقدام قرار دیا۔