پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس کے صدر پرویز شوکت نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحافت مشکل ترین مراحل سے گزر رہی ہے ہر ماہ صحافی قتل ہو رہے ہیں۔ پرویز شوکت کا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدور کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو ہزار دو سے اب تک سینکڑوں صحافی قتل ہو چکے اور آج تک بد قسمتی سے کسی صحافی کے قاتل کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے وقت پر خبروں کی بروقت ترسیل اور نشرو اشاعت سرگرم رہتا ہے۔ پرویز شوکت نے کہا کہ آج کے صحافی اپنی جان ہتھیلی پر لے کر خبر کی تلاش میں کبھی کبھار خود بھی خبر بن جاتے ہیں۔