کراچی (جیوڈیسک) کے تاجروں نیوفاقی حکومت سے شہر کے حالات ٹھیک کرنے کی اپیل کر دی۔ چیئرمین تاجر اتحاد کہتے ہیں بھتہ خوروں کے ہاتھوں چھوٹا تاجر برباد ہو چکا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ تاجروں نے وزیراعظم کوکراچی میں امن وامان کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔ ذرائع سے گفتگو میں انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری الیاس میمن کا کہنا تھا ہم نے وزیراعظم کو تمام ترصورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔
الیاس میمن تاجررہنما رفیق جدون کا کہنا تھا تاجر برادری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پرعدم اعتماد کاا ظہار کیا ہے۔ رفیق جدون چیئرمین تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا تھا چھوٹے تاجروں نے سندھ حکومت پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کیا اور وفاق سے کراچی کے حالات ٹھیک کرنے کی اپیل کی ہے۔ عتیق میر ایف پی سی سی آئی کے صدر نیمطالبہ کیاکہ گورنراور وزیراعلی سندھ کو تبدیل کیا جائے۔