بالی ووڈ کی باربی کترینہ کیف نے سلمان خان کے مدِ مقابل فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔کوریگر افرو ڈائریکٹر پربھو دیو نے اپنی نئی فلم میں مرکزی کردار نبھانے کیلئے سلمان خان اور کترینہ کیف کا انتخاب کیا تھا لیکن کترینہ نے سلمان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے فلم کی آفر ہی ٹھکرا دی۔
دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی کا کہنا ہے کہ فلم کیلئے کترینہ کا انتخاب کیا ہی نہیں گیا اور ابھی تو فلم کا اسکرپٹ بھی مکمل نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف آخری مرتبہ فلم ایک تھا ٹائیگر میں ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے جس سے قبل بھی دونوں کے درمیان معاشقے کے میڈیا پرخوب چرچے تھے تاہم اب خبریں سر گرم ہیں کہ کترینہ دبنگ خان کیساتھ کام ہی نہیں کرنا چاہتیں۔