لاہور (جیوڈیسک) مون سون بارشوں کے بعد ڈینگی نے پھر سر اٹھا لیا۔ لاہور میں مزید چھ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق سیمتاثرہ افراد کی تعداد اکتہر ہو گئی ہے۔ مون سون بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس نے ملک بھر کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ملک بھر میں رواں سے سال سے اب تک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی ہلاکتیں بارہ ہوگئی ہیں۔ یہ موذی مرض کراچی اور لاہور کے بعد سوات میں بھی تیزی پھیلتا جارہا ہے۔ جس سے سوات میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
سیدو شریف میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد پچیس سو ہوگئی ہے۔ حکومت کی طرف سے سوات میں مچھروں سے بچا کیلئے اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی وائرس روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ جبکہ لاہور میں مزید چھ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اکہتر ہو گئی ہے۔
رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد دو ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دوسری طرف کراچی میں بھی ڈینگی مچھر کے حملے جارہی ہیں۔ ڈینگی سرویلنس سیل سندھ کے مطابق کراچی میں اب تک آٹھ سو پندرہ ڈینگی پازیٹو کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔