ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے لاہور میں دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا

Imran Farhat

Imran Farhat

لاہور (جیوڈیسک) عمران فرحت نے اہلیہ کی شدید علالت کے باعث زمبابوے جانے سے انکار کیا تھا۔ اب ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دے کر کم بیک کریں گے۔

عمران فرحت نے ایل سی سی اے گرائونڈ میں ٹریننگ کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی اہلیہ کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ اب وہ روزانہ نیٹ پریکٹس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی سفارش پر قومی ٹیم میں منتخب نہیں ہوئے۔

مستقبل میں بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے۔