ٹھل (جیوڈیسک) تھانے سے تین خطرناک قیدی حوالات توڑ کر فرار ہو گئے۔ غفلت برتنے پر دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ٹھل کے اے سیکشن تھانے میں چوری ، ڈکیتی اور بم دھماکوں سمیت مختلف جرائم میں مطلوب تین ملزمان شہزادہ، بالی اور شعبان برڑو صبح کے وقت پولیس اہلکاروں کو سوتا دیکھ کر حوالات سے فرار ہو گئے۔ ایس ایچ او کے مطابق دو پولیس اہلکاروں غنی مہر اور آزاد نوناری کو غفلت برتنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔