کراچی (جیوڈیسک) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد رینجرز حرکت میں آگئی۔ رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ کراچی میں رات گئے شرافی گوٹھپاپوش اور مچھر کالونی میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں دس افراد گرفتار جبکہ ماری پور روڈ پر سی آئی ڈی پولیس سے مقابلے کے دوران تین مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
رینجرز نے خصوصی اختیارات ملنے پر رات گئے سب سے پہلے شرافی گوٹھ میں آپریشن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر شرافی گوٹھ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے جبکہ دوسری جانب ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر اور ماری پور روڈ پر مچھر کالونی میں بھی آنے جانے والے راستے سیل کرکے ٹارگیٹڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا اور گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔
اس کے علاوہ رینجرز اہلکار شہر کے اہم شاہراں پر اسنیپ چیکنگ میں بھی مصروف ہیں۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے علاوہ رینجرز کمانڈ اینڈ کنٹرول کا بھی دورہ کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز کو شہر میں لگائے گئیسی سی ٹی وی کیمروں سیمتعلق بریفنگ بھی دی گئی۔