مارشل آرٹس فلم مین آف تائی چی کا نیا ٹریلر جاری

Man of Tai Chi

Man of Tai Chi

لاس اینجلس (جیوڈیسک) چین اور امریکا کے اشتراک سے بننے والی مارشل آرٹس فلم مین آف تائی چی Man of Tai Chi کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم میں تائی چی کا ماہر نوجوان طاقت اور دولت کی خواہش میں انڈر ورلڈ کلب جا پہنچتا ہے جہاں ہارنے والے کے لئے صرف موت ہے۔ فلم ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز Keanu Reeves کی بطور ہدائتکار پہلی فلم ہے۔

انہوں نے اس میں اہم کردار بھی ادا کیا ہے۔ فلم کی کہانی کیانو کے دوست اور سٹنٹ مین ٹائگر چین Tiger Chen کی زندگی پر بنائی گئی ہے اور انہوں نے ہی اس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کے منصوبے پر دو ہزار آٹھ میں کام شروع کیا گیا تھا۔ فلم یکم نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔