اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف آج صدر آصف علی زرداری کو الوداعی ظہرانہ دیں گے۔ ایم کیو ایم بھی ظہرانے میں شرکت کرے گی۔ تحریک انصاف وزیراعظم کی دعوت میں شریک نہیں ہو گی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار منتخب صدر مملکت کی آئینی مدت آٹھ ستمبر کو مکمل ہو گی۔
آصف زرداری کے اعزاز میں الوداعی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم نواز شریف بھی صدر آصف زرداری کو ظہرانہ دیں گے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر امین فہیم، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور دیگر پی پی رہنماں کو بھی دعوت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم نے بھی ظہرانے میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے تاہم تحریک انصاف دعوت میں شریک نہیں ہو گی۔