وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے سیکرٹری جنگلات پنجاب کی جانب سے ای ڈی او زراعت قصور کیخلاف بھجوائی جانیوالی اربوں روپے کی کرپشن اور لوٹ مار پر مبنی انکوائری رپورٹ
Posted on September 5, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
مصطفی آباد : وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے سیکرٹری جنگلات پنجاب کی جانب سے ای ڈی او زراعت قصور چوہدری بشیر احمد کیخلاف بھجوائی جانیوالی اربوں روپے کی کرپشن اور لوٹ مار پر مبنی انکوائری رپورٹ پر کاروائی کی حتمی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت قصور چوہدری بشیر احمد و دیگر افسران کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن اور لوٹ مار کے الزامات ثابت ہونے پر چیف منسٹر انسپکیشن ٹیم کی جانب سے پیرو وال ملتان میں نقصانات، پلانٹیشن ،رقبے فیل ہونے پر رپورٹ سیکرٹری جنگلات پنجاب کو بھجوائی گئی تا ہم مذکورہ پلانٹیشن میں گریڈ 20 اور 21 افسران بھی شامل تھے۔
جس پر حتمی کاروائی کیلئے رپورٹ برائے اجازت وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کی گئی جس پر وزیر اعلی پنجاب نے ای ڈی او زراعت قصور چوہدری بشیر اور اور دیگر ذمہ داران افسران کیخلاف کاروائی کرنے کی حتمی منظوری دیدی ہے۔ ای ڈی او زراعت قصور چوہدری محمد بشیر نے اپنی سابقہ تعیناتی بطور کنزر ویٹر ملتان کے دوران پیرو وال پلانٹیشن میں فرضی کام کروایا اور رہی سہی پلانٹیشن /رقبے عدم توجہی کے باعث فیل ہو گئے جس پر حکومت پنجاب کو 150 ملین روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جس کی باقاعدہ انکوائری وزیر اعلی انسپکیشن ٹیم نے کی اور تمام حقائق ثابت ہونے پر ٹیم نے چوہدری بشیر احمد و دیگر افسران کو قصور وار قرار دیکر رپورٹ کاروائی کیلئے سیکرٹری جنگلات پنجاب کو بھجوائی۔
جس پر انہوں نے حتمی منظور ی کیلئے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اجازت طلب کی جس پر انہوں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ای ڈی او زراعت قصور چوہدری بشیر اور دیگر محکمہ جنگلات کے افسران کے خلاف کاروائی کرنے کی حتمی منظوری دیدی ہے۔ قبل ازیں راولپنڈی میں بھی بطور کنز ویٹر تعیناتی کے دوران بھی ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر قصور چوہدری بشیر احمد نے لوٹ مار کا بازار گرم رکھا اور واہاں پر محکمہ جنگلات کی اربوں روپے کی مالیتی جگہوں پر بھاری رشوت لیکر ناجائز قبضے کروائے جبکہ ضلع قصور میں بھی چھ سالہ تعیناتی کے دوران بدترین لوٹ مار کے ذریعے حکومت کو بھاری نقصان پہنچایا، پٹرول / آئل کی خریداری کی آڑ میں ماہانہ کی بنیاد پر بدترین کرپشن کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو بھاری جرمانے خود ساختہ رسید بک بنا کر اپنی جیب میں ڈالے جا رہے ہیں ۔ سیلاب کے دوران بھینسوں کے چارہ کے نام پر 2کروڑ روپے سے زائد رقم ہتھیانے کی کوشش ڈی سی او قصور نے ناکام بنا دی ہے۔ ضلع قصور میں مذکورہ ای ڈی او زراعت کی کرپشن اور لوٹ مار کیخلاف وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے تحقیقات کا حکم دیا جس پر باقاعدہ انکوائریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ قصور سے عوامی نمائندوں کی جانب سے بھی سخت کاروائی کرنے کی حکومت کو تحریر سفارش کر دی گئی ہے۔