نیو یارک (جیوڈیسک) نیو یارک میں فیشن کی بہاریں چھانے کو ہیں تیار ۔ مرسیڈیز بینز فیشن ویک فیشن ویک میں دو ہزار چودہ کے ملبوسات کی نمائش کی تیاریاں ہیں زوروں پر۔ نیو یارک میں رونقیں بکھرنے والے مرسیڈیز بینز فیشن ویک میں خوب رو ماڈلز سال نو کے ملبوسات زیب تن کئے جلوہ گر ہو نے کیلئے تیار ہیں۔
پانچ ستمبر سے شروع ہونے والا مرسیڈیز بینز فیشن شو شائیقین کے لئے بتیس ملکوں کے اکیانوے ڈیزائینرز کے نت نئے رنگوں سے تخلیق کئے گئے فیشن ایبل ملبوسات لے کے آ رہا ہے۔ فیشن شو میں ڈیزائینرز کاٹن اور سلک سے تیار کردہ رنگ برنگے ملبوسات کیساتھ ہلکے مغربی اور دیسی ملبوسات نمائش کیلئے پیش کرینگے۔
فیشن ویک میں صنف نازک حسین ملبوسات کے ساتھ ساتھ بالوں اور چشموں کے منفرد اسٹائلز بھی متعارف کروائینگی۔نیو یارک فیشن ویک کی رنگینیاں تیرہ ستمبر تک جاری رہینگی۔