یو ایس اوپن، رافیل نڈال اور آزرنیکا نے فائنل فور میں جگہ بنا لی

U.S. Open

U.S. Open

نیو یارک (جیوڈیسک) یو ایس اوپن کا ایونٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا۔ رافیل نڈال اور وکٹوریا آزرنیکا نے فائنل فور میں جگہ بنا لی۔ ٹینس سیزن کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم میں سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل کی فتح بھی اپنے نام کر لی۔ اسپینش اسٹار نے انیس نمبر کے اپنے ہی ہموطن کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹ میں زیر کیا۔ نڈال کے میچ کا اسکور 0-6 ، 2-6 اور 2-6 رہا۔

دوسرا دلچسپ میچ ویمن سنگلز میں ہوا بیلاروس کی وکٹوریا آزرنیکا نے سلواکین حریف پر اپنی برتری دکھاتے ہوئے فتح سمیٹی۔ بیلاروس کی کھلاڑی نے اس جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں اپنی سیٹ پکی کر لی ہے۔