واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے لئے 6.7 ارب ڈالر کا قرضہ منظور کر لیا۔ قرضہ تین سالہ پروگرام کے لئے منظور کیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت قرضہ معاشی بہتری اور ٹارگٹ کو دیکھتے ہوئے مرحلہ وار جاری کیا جائے گا۔
جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی اور بیرونی ادائیگیوں میں مدد ملے گی۔ قرضے کی پہلی قسط 54 کروڑ ڈالر فوری طور پر ادا کر دی جائے گی جبکہ دیگر اقساط کار کردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ادا کی جائے گی۔