ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم گریوٹی کا نیا ٹریلر آ گیا

Gravity

Gravity

لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس ہالی وڈ کی سائنس فکشن سنسنی خیز فلم گریوٹی کا نیا ٹریلر آ گیا۔ فلم میں اداکار جارج کلونی خلاباز کے روپ میں نظر آئیں گے۔ گریوٹی کی کہانی خلائی شٹل میں مشن پر گئے تین خلابازوں کی ہے۔

شٹل ہزاروں میل بلندی پر ایک پتھر سے ٹکرا کر تباہ ہو جاتی ہے۔ خلا باز واپس زمین پر پہنچنے کے لیے انتھک کوشش کرتے ہیں۔ آٹھ کروڑ ڈالر کے بجٹ پر بننے والی اس فلم میں سینڈرا بلاک Sandra Bullock اور جارج کلونی نے مرکزی کردار کیا ہے۔